انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت علی زین العابدینؒ (۱)جب بندہ اپنے باطن میں اللہ تعالیٰ کا مخلص ہوجاتا ہے تو اس کو اس برائیوں پر مطلع فرمادیتے ہیں جس میں مشغولیت کی وجہ سے وہ دوسروں کے عیوب سے بے توجہ ہوجاتا ہے ۔ (۲)احباب کے ختم ہوجانے سے وطن بھی پردیس ہوجاتا ہے ۔ (۳)وہ تمہارا کیا ساتھی ہے کہ جب تم نے اس کی تھیلی کھول کر اپنی حاجت پوری کرلی تو وہ اس کی وجہ سے ناگواری محسوس کرنے لگا ۔ (یعنی مخلص ساتھی کو ایسی بے تکلفی سے خوش ہونا چاہئے ورنہ تو سمجھو وہ مخلص نہیں ہے )۔ (۴)یقیناً اللہ تعالیٰ گنہگار مؤمن کو جو کثرت سے توبہ کرنے والا ہو محبوب رکھتے ہیں