انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تجارتی انعامی اسکیموں وغیرہ کا شرعی حکم تجارتی انعامی اسکیموں کا شرعی حکم آج کل بڑے بڑے کپڑے وغیرہ کے شورومس میں یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اتنی مقادر میں اگرخریداری کی جاے تواسے ایک کوپن دیا جائے گا، اس میں وہ اپنا نام فون نمبر وغیرہ اندراج کرکے متعین جگہ پرڈالدیتا ہے پھرمقررہ میعاد پرقرعہ اندازی ہوتی ہے اور جس کا نام نکل آئے اسے عمرہ کا سفرخرچ یاکسی متعین جگہ کی تفریحی ٹگٹس یاکار وغیرہ دی جاتی ہے، اس طرح کا انعام شرعاً جائز ہے، اس لیے کہ یہ ہبۂ مبتدأہ کا یک طرفہ وعدہ ہے۔ (مفہوم فتاویٰ عثمانی:۳/۲۵۷۔ جدید فقہی مسائل:۱/۴۱۷)