انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کو ذلیل و حقیر سمجھنا کیسا ہے؟ امام کو تنخواہ دینے کی وجہ سے کسی کا یہ سمجھنا کہ وہ ہمارا غلام ہوگیا ہے، ہم نے اس کو خرید لیا ہے، غلط ہے، یہ خیال تکبر سے پیدا ہوتا ہے، حدیث پاک میں آیا ہے کہ " جس کے دل میں ذرّہ برابر تکبر ہوگا جب تک اس کو دوزخ میں جلاکر نکال نہیں دیا جائے گا وہ جنت میں نہیں جاسکتا "، امام صاحب کا احترام و اکرام لازم ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۲۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)