انوار اسلام |
س کتاب ک |
سجدہ سے عاجز پر قیام فرض ہے یا نہیں؟ جو شخص سجدہ پر قادر نہ ہو اس سے قیام کا فرض ساقط ہے، اس کو اختیار ہے خواہ حالتِ قیام ہی میں سجدہ کے لئے اشارہ کرے یا رکوع کے بعد بیٹھ کر اشارہ کرے یا ابتداء ہی سے بیٹھ کر نماز پڑھے، آخری صورت افضل ہے، پھر درمیانی، پھر پہلی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۵۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)