انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا وطن اقامت صرف نیت سے باطل ہوجاتاہے؟ اگر کوئی شخص کسی جگہ ۱۵ دن یا اس سے زائد کی نیت سے مقیم تھا ، پھر کسی وجہ سے ہفتہ یا دس دن سے پہلے ہی واپسی کی نیت کرلے تو وہ اتمام ہی کرتا رہے گا جب تک کہ سفر شروع کرکے مسافر بن جائے یعنی اس جگہ کی آبادی سے نکل جائے، اس لئے صرف نیت سے وطن ِ اقامت باطل نہ ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۷۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۷۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)