انوار اسلام |
س کتاب ک |
آئرن،نتھ اورگھڑی وغیرہ کے احکام آئرنگ، نتھ وغیرہ کے احکام نتھ اور آئرنگ وغیرہ پہنانے کے لیے بچیوں کی ناک اور کان میں سوراخ کرنا درست ہے اور ظاہر ہے کہ جب یہ دُرست ہوگا تواُن کا استعمال بھی جائز ہوگا؛ اسی طرح بالوں میں خوبصورتی کے لیے چاندی، سونے یاکسی دھات کے کانٹے، پھول وغیرہ بھی لگانے کی اجازت ہے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۱۴) گھڑی کس ہاتھ میں باندھی جائے؟ گھڑی دونوں ہی ہاتھ میں باندھی جاسکتی ہے؛ مگرچونکہ اکثرخیر کی چیزوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں سمت کوترجیح دی ہے اور گھڑی بھی ذریعۂ خیر ہے کہ اس سے نماز اور عبادات کے اوقات معلوم ہوتے ہیں اس لیے دائیں ہاتھ میں پہننا زیادہ بہتر ہوگا۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۱۴)