انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صحیح مسلم کے اُردو تراجم (۱)مولانا وحیدالزماں صاحب نے صحیح مسلم کا ترجمہ بھی کیا ہے، ساتھ ساتھ کچھ شرح بھی ہے، متوسط یقطع کی چھ جلدوں میں سنہ ۱۳۰۶ھ میں مطبع صدیقی لاہور سے شائع ہوا۔ (۲)مولانا عابدالرحمن صدیقی کاندھلوی نے کہیں کہیں مختصر فوائدبھی لکھے ہیں، قرآن محل بالمقابل مولوی مسافر خانہ کراچی نے اسے تین ضخیم جلدں میں شائع کیا ہے۔ (۳)تجرید صحیح مسلم کا ترجمہ مولانا محمدمالک کاندھلوی نے کیا ہے، جسے ملک دین محمد نے لاہور سے شائع کیا ہے۔ (۴)مولانا فضیل الرحمن ہلال عثمانی یہ اردو ترجمہ مسلم شریف کی اردو شرح کے ضمن میں ہے علیحدہ نہیں چھپا، بہت مفید ترجمہ ہے۔