انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** صبح صادق کے بعد حضرت ابن عباسؓ کی ایک طویل روایت میں ہے کہ آپ ﷺ رات میں بیدار ہوئے وضو کے بعد ان فی خلق السماوات آخر تک پڑھی، پھر لمبی دورکعت نماز پڑھی پھر سوگئےپھر چھ رکعت نماز پڑھی،۳ رکعت وترپڑھی اذان ہوئی تو یہ پڑھنے لگے۔ اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي لِسَانِي نُورًا وَاجْعَلْ فِي سَمْعِي نُورًا وَاجْعَلْ فِي بَصَرِي نُورًا وَاجْعَلْ مِنْ خَلْفِي نُورًا وَمِنْ أَمَامِي نُورًا وَاجْعَلْ مِنْ فَوْقِي نُورًا وَمِنْ تَحْتِي نُورًا اللَّهُمَّ أَعْطِنِي نُورًا (مسلم،باب الدعاء فی صلاۃ اللیل وقیامہ،حدیث نمبر:۱۲۸۰) ترجمہ: اے اللہ ہمارے دل میں اورہماری زبان میں نور کردیجئے اور ہمارے کان میں نور کردیجئے اور ہماری آنکھ میں نور کردیجئے ،ہمارے نیچے نور کردیجئے ہمارے آگے نور کردیجئےہمارے اوپر نور کردیجئے اورہمارے نیچے نور کردیجئے اورہمیں نور بخش دیجئے۔