انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امراض جسمانی سے حفاظت حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت قبیصہ سے فرمایا کہ جب تم صبح کی نماز پڑھو تو "سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّه"پڑھ لیا کرو،اندھے پن ،جذام اوربرص سے محفوظ رہو گے۔پھر یہ پڑھو: اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ مِنْ عِنْدِکَ وَاَفِضْ عَلیَّ مِنْ فَضْلِکَ وَانْشُرْ عَلیَّ مِنْ رَحْمَتِکَ وَاَنْزِلْ عَلیَّ مِنْ بَرَکَاتِکَ ترجمہ:اے اللہ اپنی جانب سے ہدایت فرما،اپنے فضل کو ہم پر بہا، اپنی رحمت ہم پر پھیلا،اپنی برکتوں کو ہم پر نازل فرما۔ (کنزالعمال:۲/۱۴۵،مجمع الزوائد:۱۰/۱۱۱،طبرانی:۱۳۶،ترغیب:۱/۱۰۴)