انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پیشاب کی نلکی سے پیشاب کا آنا ناقضِ وضو ہے یا نہیں؟ کسی شخص کا آپریشن کیا جائے اور پیشاب کے باہر نکلنے کے لیے خصوصی نلکی لگادی جائے جس سے پیشاب آتا رہے تو اس نلکی سے بھی پیشاب کا آنا ناقض وضو ہے؛ کیونکہ نجاست متعینہ مقام سے نکلے یا کسی اور جگہ سے وہ بہرحال ناقضِ وضو ہے؛ البتہ اگرمسلسل اس سے پیشاب آتا رہے اور روکنے کی قوت ختم ہوجائے تو وہ معذور کے حکم میں ہوگا اور ہرنماز کے وقت ایک بار وضو کرنے کے بعد جب تک اس کے علاوہ کوئی اور ناقضِ وضو پیش نہ آجائے یا نماز کا وقت نہ گزرجائے وہی وضو اس کے لیے کفایت کرے گا۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۹۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)