انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جن کا اثر ختم ہوگیا خطیب نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نبی کریمﷺ کے ساتھ سفر کررہے تھے،آرام کی غرض سے آنحضورﷺایک کھجور کے درخت کے سائے میں بیٹھے تھے، اچانک ایک کالا سانپ آپ کے پا س پہنچ کر اپنا منہ آنحضورﷺ کے کان کے سوراخ میں لےگیا پھر تھوڑی دیر کے بعد آنحضورﷺ نے اس کے کان کے پاس اپنا منہ لے جاکر کچھ فرمایا، اس کے بعد وہ سانپ ایسا غائب ہوگیا گویا اسے زمین نگل گئی، ہم نے عرض کیا کہ حضورﷺ آپ نے سانپ کا منہ اپنے کانوں تک پہنچنے دیا تو ہمیں بڑا ڈر معلوم ہوا، آپ ﷺنے فرمایا کہ وہ جن تھا ،فلاں صورت کی چند آیتیں بھول گیا تھا ان ہی آیتوں کی تحقیق کے لیے جنوں نے اسے بھیجا تھا، تم لوگ موجود تھے اس لیے وہ سانپ کی صورت بدل کر آیا اور آیتیں پوچھ گیا، حضرت جابر کہتے ہیں اس کے بعد حضور ﷺ روانہ ہوئے اور ایک گاؤں میں پہنچے وہاں کے آدمی آپ کی آمد کی خبر پاکر آپ کے منتظر تھے آپ پہنچے تو انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ اس گاؤں کی ایک نوجوان عورت پر ایک جن عاشق ہوگیا ہے،اسے اتنا پریشان کررکھا ہے کہ نہ کھاتی ہے نہ پیتی ہے مرنے کے قریب ہے ، حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ اس عورت کو میں نے دیکھاایسی خوبصورت تھی جیسے چاند ٹکڑا، آنحضورﷺ نے اسے بلاکر فرمایا اے جن تجھے معلوم ہے کہ میں محمدﷺ اللہ تبارک وتعالی کا رسول ہوں ،اس عورت کو تو چھوڑدے اور یہاں سے تو چلا جا آپ کا یہ فرمانا تھا کہ وہ عورت اچھی ہوشیار ہوگئی فوراً ہوش آیا، اس نے منہ چھپالیا اور مردوں سے حجاب کرنے لگی۔