انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** لکھتے ہوئے سنی گئی روایات شیخ حدیث سنارہا ہو اور طلبہ لکھ رہے ہوں توکیا لکھتے ہوئے سنی گئی روایات صیغہ سماع سے بیان ہوسکتی ہیں؟۔ اس میں علماءِ حدیث کا اختلاف رہا ہے، ابراہیم الحربی اور ابوبکر بن اسحاق الصبغی وقت کتابت سماع کوصحیح نہیں مانتے، وہ سمجھتے ہیں کہ اس خیال میں توجہ بٹی ہوتی ہے اور سننے کا حق ادا نہیں ہوتا؛ سواس طرح سنی روایت کوسماع سے ذکر کرنا درست نہیں، جواسے جائز نہیں سمجھتے وہ اسے تحریر سے روایت کرنے کے ضمن میں لے آتے ہیں۔