انوار اسلام |
س کتاب ک |
سرّی اور جہری نمازوں کی قضاء کیسے کرے؟ جن نمازوں میں سرّی قراءت ہے قضاء میں بھی وہ نمازیں سرّی ادا کی جائیں گی، جو نمازیں جہری ہیں، اگر جہری اوقات میں ادا کی جائیں تو بالاتفاق ان کی قضاء میں اختیار ہے،زور سے بھی قراءت کرسکتا ہے اور آہستہ بھی ، اگر دن کے اواقات میں جہری کی قضاء کی جائے تو فقہاء کے درمیان اختلاف ہے، بعض حضرات کے نزدیک ایسی صورت میں سری قراءت واجب ہے، جہری قراءت جائز نہیں، اور بہت سے فقہاء کے نزدیک اس صورت بھی اختیار ہے، جس طرح چاہے قراءت کرے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۴۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)