انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حائضہ کے پکوان وغیرہ كا كيا حكم ہے؟ جب تک خون کا سلسلہ بالکل ختم نہ ہوجائے یا حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت دس دن نہ گزرجائے، عورت ناپاک ہے، حیض کی حالت میں صرف میاں بیوی کے خصوصی تعلق کی ممانعت ہے، ان کی پکائی ہوئی چیز کھانا، ساتھ سونا اور رہنا اور اس تعلق کے علاوہ تمام افعال جائز ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ازواجِ مطہرات کے ساتھ اس حالت میں بھی سوائے خصوصی تعلق کے باقی ہرطرح کا تعلق رکھتے تھے، اس لیے اس میں حرج نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۰۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)