انوار اسلام |
س کتاب ک |
مخدِّرات کا استعمال اور خرید وفروخت جوچیزیں نشہ نہ پیدا کرتی ہوں؛ لیکن صحت کے لیے مضرت رساں ہوں اور ان کا استعمال انسان کوان کا خوگر بنادیتا ہو، آج کل ان کومخدرات کہا جاتا ہے، ظاہر ہے ایسی چیزوں کا استعمال جائز نہیں اور صحت جسمانی کے ساتھ کھلواڑ ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی ایک گرانقدر نعمت ہے، ایسی چیزوں کا خریدوفروخت کرنا بھی جائز نہیں اور اس کی قیمت قریب بہ حرام ہے، اس سلسلہ میں فقہاء نے یہ اصول بتایا ہے کہ جس چیز کا بعینہ گناہ میں استعمال کیا جارہا ہے اس کی خرید وفروخت مکروہِ تحریمی ہوگی اور جس کا استعمال تبدیلی کے بعد گناہ ہوتواس کی خریدوفروخت مکروہِ تنزیہی ہے؛ اس لیے فقہاء نے تمباکو وغیرہ کی خریدوفروخت کوبھی منع کیا ہے۔ (جدیدفقہی مسائل:۱/۳۸۴)