انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ڈاڑھی منڈے کی اذان واقامت کا کیا حکم ہے؟ داڑھی منڈا نے والاشخص علی الاعلان گناہ کرنےوالاہے؛ اس سے پہلے کہ داڑھی ایک مٹھ کی مقدار ہو داڑھی تراشنا حرام ہے، فاسق کی اذان واقامت دیندار آدمی کی موجودگی میں مکروہ ہے؛ لہٰذا داڑھی منڈے کو اذان واقامت کا عہدہ دینا جائز نہیں؛ مکروہِ تحریمی ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۹۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۶۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)