انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا حرم شریف میں نمازی کا رُخ عین ِبیت اللہ کی طرف ہونا شرط ہے؟ اگرہم خانہ کعبہ میں نماز ادا کررہے ہوں اور کعبہ نظر کے سامنے ہو تو نظر وہاں بھی سجدہ کی جگہ ہونی چاہئے؛ لیکن یہ دیکھ لینا ضروری ہے کہ رُخ عین بیت اللہ کی طرف ہے بھی یانہیں؟ میں نے بہت سے لوگوں کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ جس رُخ قالین بچھی ہوئی ہوتی ہے؛ اسی طرف نماز شروع کردیتے ہیں، ان کا منہ بیت اللہ کی طرف نہیں ہوتا، ان کی نماز نہیں ہوتی؛ کیونکہ جب بیت اللہ شریف سامنے ہو تو عین بیت اللہ کی طرف رُخ کا ہونا نماز کے صحیح ہونے کے لئے شرط ہے؛ اگر رُخ بیت اللہ سے منحرف ہو تو نماز نہیں ہوگی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۹۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)