انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
غیر نمازی ، نمازی سے آیتِ سجدہ سن لے تو اس پر سجدہ واجب ہے یا نہیں؟ اگر کسی نے نماز میں آیتِ سجدہ جہراً پڑھی تو بھی سننے والے پر سجدۂ تلاوت واجب ہے، چاہے سننے والا نماز سے باہر ہویا تلاوت کرنے والے کی نماز سے الگ کسی دوسری نماز میں ہو، خواہ منفر ہو یا کسی دوسرے امام مقتدی ہو، اگر سننے والا بھی نماز میں ہے مگر تلاوت کرنے والے کا مقتدی نہیں تو وہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد سجدۂ تلاوت ادا کرے، اگر نماز کے اندر ہی کرلیا تو اداء نہیں ہوا اور نماز کا لوٹانا بھی واجب ہوگا، بشرطیکہ سجدۂ تلاوت کرتے وقت پڑھنے والے کی اقتداء کی نیت نہ ہو، اگر اقتداء کی نیت کرلی تو اس کی نماز فاسد ہوگئی اور سجدۂ تلاوت بھی ادا نہ ہوگا، اور اگر اپنی نماز سے فارغ ہونے کے بعد تلاوت کرنے والے کی اقتداء کی تو اس کے ساتھ سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہے، اگرچہ اپنی نماز سے فارغ ہونے کے بعد اقتداء سے قبل سجدہ کرچکا ہو۔ اگر سننے والے نے تلاوت کرنے والے سجدۂ تلاوت ادا کرنے کے بعد اُسی رکعت میں اس کی اقتداء کرلی تو اس سے سجدۂ تلاوت ساقط ہوجائے گا، دوسری رکعت میں شریک ہوا تو سجدۂ تلاوت ساقط نہ ہوگا ، الگ سے ادا کرنا واجب ہوگا۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۵۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)