انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تفسیرثنائی یہ تفسیر معروف اہل حدیث عالم مناظر مولانا ثناء اللہ امرتسری کی ہے، اس زمانہ میں مخالفین کی طرف سے جو شبہات اسلام کے خلاف پیش کئے جاتے تھے، مولانا نے ان کا علمی اور تحقیقی جواب دیا ہے اور اسلام کی حقانیت کو ٹھوس دلائل سے ثابت کیا ہے اس تفسیر کے لکھنے کا محرک کیا ہوا؟ اس کو مولانا کے ایک عزیز نے تفسیر ثنائی کے شروع میں نقل کیا ہے، آیات کا ترجمہ سہل انداز میں کیا گیا ہے تفسیر مختصر مگر جامع ہے، عام طور سے مصنف نے متشابہ آیات کی تفسیر اور بعض نزاعی مسائل میں سلف یعنی متقدمین علماء کے مسلک کو راجح قرار دیا ہے؛ البتہ بعض مقامات پر جمہور علماء کے مسلک سے انحراف بھی کیا ہے، اس لیے ان کے معاصر علماء نے اس تفسیر پر تنقید بھی کی ہے۔