انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تولیہ باندھ کرغسل یا وضو كرنا كيسا ہے؟ یوں تو انسان کو ہر وقت ہی ممکن حد تک ستر کی حالت میں رہنا چاہیے؛ لیکن یہ حکم احتیاط اور استحباب کے طور پر ہے، دوصورتوں میں ستر واجب ہے، ایک تو نماز میں، دوسرے اس وقت جب کسی دوسرے کی نگاہ پڑتی ہو؛ لہٰذا اگرغسل یاوضو کی حالت میں کسی قدر بے ستری بھی ہوجائے اور دوسرے کی نگاہ نہ پڑتی ہو تو حرج نہیں؛ جہاں تک وضو یاغسل کے دُرست ہونے کی بات ہے تو اس کے لیے ستر واجب نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)