انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سریہ حضرت بشیر بن سعد انصاری بجانب فدک(شعبان۷ہجری) آنحضرت ﷺ نے حضرت بشیر ؓ بن سعد کو تیس آدمیوں کے ساتھ فدک میں بنو مرّہ کی طرف بھیجا ، وہاں تربوں نے اچانک رات کے وقت ان پر حملہ کیا اور تیر برسانے لگے یہاں تک کہ بشیر ؓ بن سعد کے ساتھیوں کے سارے تیر ختم ہو گئے صبح ہوئی توتربوں نے ان پر حملہ کر کے سب افراد کو شہید کر دیا ، صرف بشیرؓ بن سعد بچے جنہیں وہ مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے تھے ، پہلے علیہ بن زید الحارثی نے رسول اللہ ﷺکو بتایا ، اس کے بعد بشیر ؓ بن سعد بھی تشریف لائے۔