انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** الفاظ تعدیل ثبت حجت: اُونچے درجہ پرفائز ہے؛ یہاں تک کہ دوسروں کے لیے سند ہے۔ ثبت حافظ : اونچے درجہ پرفائز ہے، خوب یادرکھنے والا ہے۔ ثبت متقن : اونچے درجہ پرفائز ہے اور بہت مضبوط ہے۔ ثقہ ثقہ : اونچے درجہ پرفائز ہے؛ یہاں بہت ہی قابل اعتماد ہے۔ ثقہ: قابل وثوق اور قابل اعتماد ہے۔ ثبت: اکھڑنے والا نہیں اونچے مقام پر فائز ہے۔ صدوق: بہت سچا ہے۔ لاباس بہ: اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ محلہ الصدق: سچائی والا ہے۔ جید الحدیث: حدیث روایت کرنے میں بہت اچھا ہے۔ صالح الحدیث: روایت میں اچھا ہے۔