انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** فکر و غم و قرض سے حفاظت حضرت ابو سعید خدریؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو قبیلہ انصار کے ایک شخص ابو امامہ کو مسجد میں بیٹھے دیکھا،آپ نے فرمایا کیا بات ہے نماز کے وقت کے علاوہ میں تمہیں مسجد میں بیٹھا دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے کہا قرض وفکر نے ہمیں گرفتار کررکھا ہے،آپ نے فرمایا میں ایسی دعاء نہ سکھا دوں تم اسے پڑھو تو اللہ تعالی تمہارے غم وقرض کو دور کردے،انہوں نے کہا ہاں اے اللہ کے رسول ،آپ نے فرمایا، جب صبح یا شام ہو تو یہ پڑھو، راوی کا بیان ہے کہ میں نے اس پر عمل کیا اللہ پاک نے ہمارے غم کو دور اورقرضہ کو ادا کردیا۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ (ابی داؤد،باب فی الاستعاذۃ،حدیث نمبر:۱۳۳۰) ترجمہ: اے اللہ ہم آپ سے غم و فکر سے پناہ مانگتے ہیں،عاجزی اورسستی سے،بزدلی اوربخل سے،آپ کی پناہ مانگتے ہیں اور قرضہ کے غلبہ اورلوگوں کے ظلم و جبر سے آپ کی پناہ مانگتےہیں۔