انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** احکام اس میں جن احکام کا ذکر گیا ہے انھیں ہم اپنی نوعیت کے اعتبار سے تین قسموں پر تقسیم کرسکتے ہیں: (۱)وہ احکام وقوانین جو خالص اللہ کے حقوق سے متعلق ہیں جنہیں مختصر الفاظ میں خالص عبادات کہا جاسکتا ہے ،اس میں طہارت ، نماز، زکوۃ، روزہ، قربانی اور حج کے احکام داخل ہیں اور قرآن کریم نے ان چیزوں سے متعلق بنیادی ہدایات عطا فرمائی ہیں ۔ (۲)وہ احکام وقوانین جو خالص بندوں کے حکم سے متعلق ہیں جنھیں ہم معاملات سے تعبیر کرسکتے ہیں مثلاً تجارت، قضاء، شہادت، امانت، گروی رکھنے، ذبیحہ جانوروں کو کھانے، مختلف مشروبات کے استعمال ، وصیت اور میراث وغیرہ ؛ان کے احکام خود قرآن کریم میں موجود ہیں۔ (۳)وہ احکام وہ قوانین جو بعض حیثیت سے عبادت ہیں اور بعض حیثیت سے معاملہ، اس نوع میں نکاح ،طلاق، حدود تعزیرات(Criminal laws) قصاص، جہاد،قسمیں اور شرکت کے احکام قرآن کریم نے ذکر فرمائے ہیں