انوار اسلام |
س کتاب ک |
مدرسہ میں اذان وجماعت کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟ اذان وجماعت کے لئے مسجد شرط نہیں ہے، مسجد کے علاوہ جنگل میں، مکان میں، اسٹیشن میں، مدرسہ میں سب جگہ میں درست ہے؛ لیکن مسجد کی فضیلت مسجد ہی میں پڑھنے سے حاصل ہوگی، مسجدوں کو بالکلیہ چھوڑ کرمستقلاً مدرسہ میں اذان وجماعت کرنا درست نہیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ آدمی مسجد میں چلے جائیں، کچھ مدرسہ میں پڑھیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۳۹۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)