انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
زانیہ اور ولدالزنا کی نماز جنازہ پڑھنا چاہئے یانہیں؟ ایک عورت کوزنا کا حمل قرار پاگیا اور ولادت کے دودن بعد زچہ بچہ دونوں کا انتقال ہوگیا تودونوں کی جنازہ کی نماز لازم ہے، سنگسار کرنے کا حکم مستقل ہے، اس سے نماز جنازہ ساقط نہیں ہوتی اور ایسے بچہ کوتوسنگسار کرنے کا بھی حکم نہیں، فقط واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۲۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۹۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)