انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا حقِ امامت وراثت میں منتقل ہوتا ہے؟ امامت کا مستحق وہ ہے جو طہارت اور نماز کے مسائل سے واقف ہو، صحیح العقیدہ ہو، قرآن کریم صحیح پڑھتا ہو، متبع سنت ، پابند شریعت ہو، اگر مرحوم امام صاحب کے بیٹے یا پوتے میں یہ چیز یں موجود ہیں تو بہتر ہے، ان کو ہی امام رکھا جائے، ایسے شخص کے پیچھے عالم حافظ سب کی نماز درست ہوجاتی ہے، کوئی نزاع نہ کیا جائے ، اگر یہ صفات موجود نہ ہوں تو محض مرحوم امام کے بیٹے یا پوتے ہونے کی وجہ سے اپنا حق قائم نہ کیا جائے، کیونکہ امامت وراثت میں نہیں ملاکرتی بلکہ اہلیت پر ملتی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۸۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)