انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قرآن کس چیز کا نام ہے؟ قرآن کریم کس چیز کا نام ہے؟ الفاظ کی اس خاص ترکیب کا جو وحی الہٰی میں ہے اور انسان اس جیسے نظم الفاظ سے عاجز ہے، اس نظم الفاظ میں جو معنی مراد ہیں اور وہ بھی قرآن کی ذات ہیں،اصول کی مشہور کتاب نور الانوارمیں ہے: "ھو (القرآن) اسم للنظم والمعنی جمیعاً"۔ ترجمہ: قرآن ایک خاص ترتیب الفاظ اوران کے معنی مراد کے مجموعے کا نام ہے۔ اس کے یہ معنی خاص قرآن پاک کی ذات ہیں اوران سے امان اٹھنے کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کی حفاظت نہ رہی، (معاذ اللہ) سو یہ نہیں ہوسکتا کہ حفاظت قرآن کا الہٰی وعدہ اس کے معنی مراد کو شامل نہ ہو۔