انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جماعت میں شریک ہونے کے بعد قضاء نماز یاد آئی تو کیا حکم ہے؟ ایک شخص جماعت میں شریک ہوگیا ، پھر بعد میں یاد آیا کہ اس نے اس سے پہلے کی نماز ادا نہیں کی اور اگر وہ صاحبِ ترتیب ہے تو اُسے چاہئے کہ یہ نماز باجماعت پوری کرکے قضاء نماز پڑھے، پھر اِس نماز کو جو امام کے ساتھ پڑھی لوٹالے، اگر یہ شخص صاحب ترتیب نہیں ہے تو امام کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)