انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دردزہ کی تکلیف پر حضرت فاطمہؓ سے مروی ہے کہ حضرت حضرت فاطمہؓ کو دردزہ ہوا تو ام سلمہ اورزینب بنت حجش کو حکم دیا کہ ان کے پاس آیت الکرسی، ان ربکم اللہ الذی خلق السماوات والارض الخ اور معوذتین پڑھیں۔ (ابن سنی:۵۷۷) حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب عورت پر دردزہ کی پریشانی ہو تو اسے لکھا جائے،كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ (سورہ احقاف)کی آخری آیت اور كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا(سورہ النازعات کی آخری پوری آیت)اورلَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (سورہ یوسف:۱۱۱)پھر اسے دھو کر عورت کو پلایا جائے پیٹ اور شرمگاہ پر چھینٹے مارے جائیں۔ (ابن سنی) فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ ولادت کے وقت عورتوں کو جاکر اس کی مدد اوراعانت کرنی چاہیے،یہ عورتوں کا ایک دوسرے پر اہم فریضہ ہے اوریہ کہ اس کے قریب ایسے نازک اورمصیبت کے موقعہ پر ان آیتوں کا خصوصاً دیگر رنج وغم کے دفع کی دعاؤں کا ورد رکھے۔