انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام نمازِ عید کی پہلی رکعت میں زائد تکبیریں بھول جائے تو کیا حکم ہے؟ امام پہلی رکعت میں زائد تکبیریں بھول جائے تو اگر سورۂ فاتحہ کا کچھ حصہ یا پوری فاتحہ پڑھنے کے بعد یاد آئے تو تکبیرات کہہ کر سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھے اور اگرسورۂ فاتحہ اور دوسری سورۃ کے بعد یاد آیا تو صرف تکبیرات کہے، قراءت کا اعادہ نہ کرے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۶۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ عثمانی:۱/۶۰۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)