انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اندلس کا پہلا حکران طارق وموسی دونوں ملک اندلس کے فتح کرنے والے تھے اور یہ دونوں سردار جتنے عرصہ اندلس میں رہے ملکوں شہروں اور قلعوں کو فتح کرنے اور عیسائی امراء سے عہد نامے لکھوانے اور اسلامی حکومت تسلیم کرانے میں مصروف رہے ان دونوں کو فاتح اندلس کہا جاسکتا ہے اندلس کا پہلا حکمران موسی بن نصیر کے بیٹے عبدالعزیز کو سمجھنا چاہیے، اس کے بعد اندلس کے حاکم یا گورنر یکے بعد دیگرے دربار خلافت سے کبھی ممالک مغربیہ کے وائسرائے حاکم قیروان کے دربار سے اور کبھی مسلمانان اندلس سے مقرر ہوتے رہے ،اندلس کے ان حاکموں کو امیر ان اندلس کے نام سے پکارا جاتا ہے۔