انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** چالیس دعائیں دعاؤں کی آیات بسم اللہ الرحمن الرحیم (۱)اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَoالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoمٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِoاِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُoاِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِیْمَoصِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ۥۙ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَاالضَّالِّیْنَ۔آمین!۔ (سورۃالفاتحۃ) ساری تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جوسب جہانوں کا رب ہے،بہت رحمت والا اوربڑامہربان ہے،قیامت کےدن کا مالک ہے اے اللہ!ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور بس تجھ سے ہی مددچاہتے ہیں تو ہم کوسیدھا راستہ چلا،ان لوگوں کا راستہ جن پر تونے انعام کیا نہ ان کا جن پر تیرا غضب ہوااوران کاجوگمراہ ہوئے،خداونداہماری یہ دعاقبول فرما۔آمین (۲)رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَـنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار۔ (البقرۃ:۲۰۱) اے ہمارے پروردگار!ہم کودنیا میں بھلائی دے اورآخرت میں بھی بھلائی عطافرما اور دوزخ کے عذاب سے ہم کو بچا۔ (۳)رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ (آل عمران:۱۶) خداوندا!ہم ایمان لائے پس توہمارے سب گناہ بخش دے اوردوزخ کے عذاب سے ہم کوبچادے۔ (۴)رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ۔ (البقرۃ:۲۵۰) اے ہمارے رب !ہمارے گناہ بخش دے اورہم سے ہمارے کاموں میں جوزیادتیاں اورغلطیاں ہوئیں انہیں معاف فرمااورحق پر ہمارے پاؤں جمادے اورکفرکرنے والوں کے مقابلے میں ہماری مددفرما۔ (۵)رَبَّنَآ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّاo رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِoرَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِo اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔ (آل عمران:۱۹۳) اے ہمارے رب!ہم نے ایک پکارنے والے کو ایمان کا بلاوادیتے ہوئے سنا(کہ لوگو!اپنے پروردگارپرایمان لاؤ)تو ہم ایمان لے آئے پس اے ہمارے پروردگار!ہمارے گناہ بخش دے، اورہماری برائیاں مٹادے اوراپنے نیک بندوں کے ساتھ ہمارا خاتمہ کر،خداوندا!ہم کووہ سب کچھ عطافرمادے جس کا اپنے رسولوں کی زبانی تونے ہم سے وعدہ فرمایااور قیامت کےدن ہم کو رسوانہ کر تیراوعدہ خلاف نہیں ہوتا۔ (۶)رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَـنَاo وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۔ (الاعراف:۲۳) اےہمارے پروردگار!تیری نافرمانیاں کرکے ہم نے اپنے ہی اوپر بہت ظلم کیا ہے اور اگرتونے ہمیں نہ بخشا تو ہم نامراد اوربرباد ہی ہوجائیں گے۔ (۷)رَبَّنَالَاتَجْعَلْنَافِتْنَۃًلِّلْقَوْمِ الظّٰلِــمِیْنَ oوَنَجِّنَابِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ۔ (یونس:۸۶) اے ہمارے رب!توہمیں ظالم قوم کے ظلم وستم کے لیے تختہ مشق نہ بنا اوراپنی رحمت کے صدقے میں ہم کو قوم کافرین کے ظلم سے نجات دے۔ (۸)وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَoاَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِo تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ ۔ (یوسف:۱۰۱) اے زمین وآسمان کےپیدا کرنے والے!دنیا اور آخرت میں صرف توہی میراوالی ہے(اسلام پر میراخاتمہ کراوراپنےنیک بندوں کے ساتھ مجھے شامل فرما۔ (۹)رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْoرَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِoرَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۔ (ابراہیم:۴۱) میرے پروردگار!مجھے اورمیری نسل کو نماز قائم کرنے والا بنادے،خدایاہماری دعاکو قبول کرمیرے مالک مجھے اورمیرے ماں باپ کو اورسب ایمان والوں کو بخش د یجئے جس دن کہ حساب کتاب ہو۔ (۱۰)رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَـمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا۔ (بنی اسرئیل:۲۴) میرے پروردگار!میرے ماں باپ پررحمت فرما،جیساکہ انہوں نے مجھے پیارسے پالا جبکہ میں ننھاساتھا۔ (۱۱)رَبِّ زِدْنِی عِلْما۔ (طہٰ:۱۱۴) خداوندا!میرے علم میں اضافہ اوربرکت فرما۔ (۱۲)رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۔ (المؤمنون:۱۱۸ ) پروردگار!بخش دے اوررحم فرماتوسب سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔ (۱۳)رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ o اِنِّىْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّىْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (الاحقاف:۱۵) میرے رب!میری قسمت میں کرکہ جو نعمتیں تونے مجھ پر اورمیرے والدین پرفرمائیں میں ان کاشکراداکروں اورایسے عمل کروں جن سے تو راضی ہواورمیرے واسطے میری نسل میں بھی صلاحیت اورنیکی دے میں نے تیرے حضور میں توبہ کی اورمیں تیر ےحکم برداروں میں ہوں۔ (۱۴)رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّکَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ۔ (الحشر:۱۰ ) خداوندا!ہم کوبخش دے اورہمارے ان بھائیوں کی بھی مغفرت فرماجوایمان کے ساتھ ہم سے آگے گئے اورصاف رکھ ہمارے سینوں کوایمان والوں کے کینہ سے،خداوندا!توبڑا مہربان اوربڑی رحمت والاہے۔ (۱۵)رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَاo اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔ (التحریم:۸ ) اے پروردگار!ہمارے واسطے نورکی تکمیل فرما اورہم کو بخش دے تو سب کچھ قدرت رکھتا ہے۔ دعاؤں کی احادیث (۱۶)یَاحَیُّ یَاقَیُّوم بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَانِیْ کُلَّہٗ۔ (شعب الایمان، الحادي عشر من شعب الإيمان وهوباب في الخوف من الله،مايمنعك أن تسمعي ماأوصيك به أن تقولي إذا،حدیث نمبر:۷۸۰، صفحہ نمبر:۲/۳۲۴، شاملہ، موقع جامع الحدیث) اے ہمیشہ زندہ رہنے والے اور سب کے تھامنے والے!بس تیری رحمت ہی سے فریادہے، تومیراسب حال درست کردے۔ (۱۷)اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي وَاجْعَلْ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلْ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ۔ (مسلم،حدیث نمبر:۴۸۹۷، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!میرادین درست فرمادے جس سے میرا سب کچھ ہے اورمیری دنیادرست فرمادے جس میں میری زندگی کا سامان ہے اور میری آخرت درست فرمادے جہاں مجھے واپس جانا اورہمیشہ رہنا ہے، اورمیری زندگی کو ذریعہ بناہر بھلائی اوربہتری میں ترقی کا اورموت کو ذریعہ بناہر برائی اورخرابی سے نجات کا۔ (۱۸)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔ (ابن ماجہ،باب الدعاء با لعفو والعافیۃ،حدیث نمبر:۳۸۳۸، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتاہوں گناہوں کی معافی کااورآرام کادنیا میں اورآخرت میں۔ (۱۹)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى۔ (مسلم:حدیث نمبر:۴۸۹۸ ، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ہدایت کا اورتقوے کا اورشرم وعارکی باتوں سے بچے رہنے کا اورمحتاج نہ ہونے کا۔ (۲۰)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَيِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا۔ (سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر:۹۱۵، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں پاک روی کا اورنفع دینے والے علم کااور قبول ہونے والے عمل کا۔ (۲۱)اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِك َ، وَسَهِّلْ لَنَا أَبْوَابَ رِزْقِك۔ (مسند عبدالرزق، حدیث نمبر:۱۶۶۵، شاملہ، موقع یعسوب) اے اللہ!ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اوررزق کے دروازے ہمارے لیے آسان کردے۔ (۲۲)اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔ (ترمذی، حدیث نمبر:۳۴۸۶، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!اپنی حلال کی ہوئی چیزوں کو میرے لیے کافی کراورحرام سے میری حفاظت فرما اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سواسب سے مجھے بے نیاز رکھ۔ (۲۳)اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِیْ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی۔ (مسند الفردوس للدیلمی،مسندا لفردوس،حدیث نمبر:۱۹۱۶) اے اللہ!ان باتوں کی توفیق دے جو تجھے محبوب اورپسندیدہ ہیں اورآخرت کو میرے لیے دنیا سے بہتر بنا۔ (۲۴)اللَّهُمَّ أَلْهِمْنِي رُشْدِي وَاَعِذْنِی مِنْ شَرِّ نَفْسِي۔ (ترمذی،باب ماجاءفی جامع الدعوات،حدیث نمبر:۳۴۰۵، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!بھلائی اورراست روی کی باتیں میرے دل میں ڈال دے اور نفس کی شرارتوں سے مجھے محفوظ رکھ۔ (۲۵)اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ۔ (ابوداؤد، حدیث نمبر:۱۳۰۱، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ اپنے ذکروشکر اوراچھی عبادت پر میری مددفرما اورمجھے اپنا ذاکروشاکراوراچھا عبادت گزار بندہ بنادے۔ (۲۶)يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ۔ (ترمذی، حدیث نمبر:۲۰۶۶ ، شاملہ، موقع الإسلام) اے دلوں کے پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر مضبوطی سے قائم کر اور قائم رکھ۔ (۲۷)اَللّٰهُمَّ أَحِيْنِيْ مُسْلِمًا , وَأَمِتْنِيْ مُسْلِمًا۔ (المعجم الکبیر لطبرانی، حدیث نمبر:۶۹۰۳) اے اللہ!مجھے اسلام کے ساتھ زندھ رکھ اور بحالت اسلام مجھے موت دے۔ (۲۸)اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ ْعَمَلَ یُّقَرِبُ اِلٰی حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنْ الْمَاءِ الْبَارِدِ۔ (ترمذی ،باب ماجاء فی عقد التسبیح بالید،حدیث نمبر:۳۴۱۲، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!مجھے اپنی محبت دے اورتیرے جوبندے تجھ سے محبت رکھتے ہوں ان کی محبت دے اور جو اعمال تیری محبت سے مجھے قریب کریں ان کی محبت دے اے میرے اللہ!اپنی محبت مجھے اپنی جان اور اپنے اہل وعیال اورٹھنڈے پانی سب چیزوں سے زیادہ محبوب کردے۔ (۲۹)اَللّٰھُمَّ غَشِّنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَجَنَبْنِیْ عَذَابَکَ۔ اے اللہ!مجھے اپنی رحمت سے ڈھانک لے اوراپنے عذاب سے بچادے۔ (۳۰)اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَمَیَّ یَوْمَ نَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ۔ اے میرے اللہ!جس دن لوگوں کے قدم ڈگماگنے لگیں اس دن تو مجھے ثابت قدم رکھ۔ (۳۱)اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا۔ (مسند احمد، حدیث نمبر:۲۳۰۸۲، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!قیامت کے دن میراحساب آسانی سے ہو۔ (۳۲)رَبِّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ۔ (مسلم، حدیث نمبر:۳۱۵، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!قیامت کے دن میری خطائیں بخش دے۔ (۳۳)اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ۔ (ابوداؤد،حدیث نمبر:۴۳۸۸، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!حشر کے دن تو مجھے اپنے عذاب سے بچالے۔ (۳۴)اَللّٰهُمَّ مَغْفِرَتِك َأَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِيْ وَرَحْمَتِك أِرْجِىْ عِنْدِيْ مِنْ عَمَلِيْ۔ (شعب الایمان،باب فی معالجۃ کل ذنب،حدیث نمبر:۶۸۶۱، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!تیری رحمت میرے گناہوں سے بہت زیادہ وسیع ہے اور تیری رحمت کا مجھے اپنے عملوں سے زیادہ آسراہے۔ (۳۵)اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَّ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَضَبِکَ وَالنَّارِ۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رضاکا اورجنت کا اورپناہ مانگتا ہوں تیری ناراضی سے اور دوزخ کے عذاب سے۔ (۳۶)اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ۔ (ترمذی، حدیث نمبر:۳۴۸۹، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!میں تیری ناراضی سے تیری رضا مندی کی پناہ لیتاہوں اورتیری سزاسے تیری معافی کی پناہ چاہتاہوں اورتیری پکڑ سے تیری ہی پناہ لیتاہوں،خداوندامیں تیری صفت بیان نہیں کرسکتا،بس توویساہی ہے جیسا کہ تونے اپنے کو بیان کیا۔ (۳۷)اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ۔ (مسند احمد، حدیث نمبر:۵۱۰۰، شاملہ، موقع الإسلام) اے میرے اللہ!مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما مجھ پر عنایت کر،توبڑاعنایت فرما اور بہت ہی مہربان ہے۔ (۳۸)اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔ (بخاری،باب افضل الاستغفار،حدیث نمبر:۵۸۳۱، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!توہی میرارب ہے،تیرے سواکوئی معبودمولانہیں،تونے ہی مجھے پیدافرمایااورمیں تیراہی بندہ ہوں اورجہاں تک مجھ سے بن بڑا تیرے عہد اوروعدے پر قائم رہا،میرے مالک ومولا میں اپنے برے کرتوتوں سے تیری پناہ چاہتاہوں،میں اعتراف کرتا ہوں تیری نعمتوں کا اوراقرار کرتاہوں اپنے گناہوں کا،اے اللہ میرے گناہ بخشے دےگناہوں کابخشنے والا تیرے سواکوئی نہیں۔ (۳۹)اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي (بخاری، باب ماجاء فی عقد التسبیح بالید،حدیث نمبر:۳۴۱۴، شاملہ، موقع الإسلام) وأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جھنم و من عذاب الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ واعوذبک مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ۔ (بخاری، باب ماجاء فی عقد التسبیح بالید،حدیث نمبر:۳۴۱۶ شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اپنے کانوں کے شرسے اور اپنی نگاہ کے شرسے اوراپنی زبان کے شرسے اوراپنے دل کے شرسےاوراپنی نفسانی شہوت کے شرسےاورمیں تیری پناہ چاہتا ہوں دوزخ کے عذاب سے اورقبر کے عذاب سے اور دجال کے فتنہ سے اور تیری پناہ لیتا ہوں زندگی اورموت کے سب فتنوں سے۔ (۴۰)اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّه ۔ (ترمذی،حدیث نمبر:۳۴۴۳، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!میں تجھ سے ان سب بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں جن کا سوال تجھ سے تیرے نبی محمدﷺ نےکیا اور میں ان سب برائیوں اوربری باتوں سے تیری پناہ چاہتاہوں جن سے تیرے نبی محمدﷺ نے پناہ مانگی۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَابْلِغْہُ الْوَسِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَوَابْعَثْہُ مُقَامًا مَّحْمُوْدًان الَّذِیْ وَعَدْتَّہ۔ (مسنداحمد، اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،حدیث نمبر:۶۳۷۷، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کی اٰل پر رحمتیں نازل کر جیسے کہ تونے حضرت ابراہیم پر اوران کی اٰل پر نازل کیں اے اللہ جیسے کہ تونے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر برکتیں نازل کیں توہی تعریف کے لائق ہے بزرگی والا ہے، اے اللہ!قیامت کے دن ان کے اپنے خاص مقام قرب میں اتار اوروسیلہ اوردرجے کے مقامات تک ان کو پہونچا اور وہ مقام محمود ان کو عطا فرما جس کا تونے ان کے لیے وعدہ فرمایا ہے۔