انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت وہب بن سعدؓ نام ونسب وہب نام،والد کانام سعد تھا، نسب نامہ یہ ہے،وہب بن سعد بن ابی سرح بن حارث بن حبیب بن جذیمہ بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی۔ اسلام وہجرت زمانہ اسلام متعین طورپر نہیں بتایا جاسکتا،لیکن سرزمین مکہ ہی میں اسلام لائے،اسلام کے بعد مدینہ ہجرت کی اورکلثوم بن ہدم کے یہاں اترے،آنحضرتﷺ ان کو اورسوید بن عمرو کو رشہ اخوت میں منسلک کردیا۔ (ابن سعد،جزء۳،ق۱،:۲۹۶) غزوات مدینہ آنے کے بعد احد، خندق اورحدیبیہ وغیرہ تمام معرکوں میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے۔ (ابن سعد،جزء۳،ق۱،:۲۹۶) شہادت غزوۂ موتہ۸ھ میں حق مذہب ادا کرتے ہوئے،شہید ہوئے،ان کے اسلامی بھائی سوید جنہوں نے زندگی میں رفاقت کی تھی،موت میں بھی ساتھ دیا؛چنانچہ وہ بھی اسی جنگ میں شہید ہوئے،(استیعاب:۲/۶۱۸) شہادت کے وقت ان کی عمر۴۰ سال تھی۔ (اسدالغابہ:۲/۶۵)