انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جنت میں داخلہ عبد الرحمن بن بریدہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ جب صبح یا شام ہوا سے پڑھے پھڑ وہ مرجائے تو جنت میں داخل ہوجائے گا۔ رَبِّیَ اللہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاّ ھُوَا لْعَلِیُّ الْعَظِیْم تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم مَاشَاءَ اللہُ کَانَ وَ مَالَمْ یَشَأ لَمْ یَکُنْ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَی ءٍ قَدِیْر،وَاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَی ءٍ عِلْمًا (ابن سنی:۴۳) ترجمہ: میرارب وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بلند عظمت والا ہے،میں نے اللہ پر بھروسہ کیا وہ عرش عظیم کا رب ہے،جو چاہتا ہے وہی ہوتا ہے جو نہیں چاہتا نہیں ہوتا، میں جانتا ہوں اللہ تعالی ہر شئی پر قادر ہے اوریہ کہ اس نے ہر شئے کا علما احاطہ کیا ہے۔ ابوداؤد کی ایک روایت میں یہ دعاء اس طرح ہے سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ِمَاشَاءَ اللہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَاْ لَمْ یَکُنْ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلیٰ کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ وَاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْماً (الدعاء:۲/۶۹۲)