انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جمعہ کے دن سو مرتبہ حضرت علی ؓ سے مروی ہے کہ جو جمعہ کے دن سو مرتبہ درود پڑھے گا وہ قیامت کے دن اس قدر نور کے ساتھ آئے گا کہ اس کا نور تمام مخلوق کو تقسیم کردیا جائے تو کافی ہوجائے گا۔ فائدہ: جمعہ کے دن کسی بھی وقت پڑھ لے فجر کے بعد یا جمعہ کے بعد پڑھ لے تو بہتر ہے۔ (ابو نعیم،القول البدیع:۱۸۹) ایک روایت میں ہے کہ جو جمعہ کے دن مجھ پر سو مرتبہ درود پڑھے گا اللہ پاک اس کے اسی سال کے گناہ معاف فرمادیں گے۔ علامہ سخاوی نے اس کے ذیل میں لکھا ہے کہ اس سند کے بعض راوی نے آپ ﷺ کو خواب میں دیکھا تو اس حدیث کی صحت کے متعلق معلوم کیا تو آپ نے اس کی تصدیق فرمائی۔ (القول البدیع:۱۸۷)