انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** روڈس کی فتح اس سلسلہ میں سب سے اول ۵۳ ھ میں جنادہ بن ابی امیہ نے روڈس پر حملہ کیا، روڈس بحر روم میں انا طولیہ کے قریب جنوب مغرب میں نہایت سر سبز وشادات جزیرہ ہے،زیتون ،انگور اورہر قسم کے پھل یہاں بکثرت ہوتے تھے، جنادہ بن ابی امیہ نے ۵۳ ھ میں اس کو فتح کیا اورامیر معاویہؓ نے یہاں بہت سے مسلمان آباد کئے۔ (بلاذری:۲۴۴ ومعجم البلدان ذکر ارواڈ) ارواڈ کی فتح پھر ۵۴ھ میں ایک دوسرے جزیرہ ارواڈ کو جو قسطنطنیہ کے قریب سے فتح کیا امیر معاویہؓ نے یہاں بھی مسلمانوں کی نوآبادی قائم کی ،ارواڈ کی فتح میں جنادہ کے ساتھ مجاہد کی کوششیں بھی شریک تھیں، اسی زمانہ میں صقلیہ پر بھی حملہ ہوا،لیکن فتح نہ ہوسکا اور عباسیوں نے یہاں علم نصب کیا۔ (بلاذری :۲۴۴ ومعجم البلدان ذکر ارواڑ)