انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مقتدی کاامام پر حکم چلانا اور اس کو ذلیل سمجھنا کیسا ہے؟ امام پر حکومت کرنا اور ان کو ذلیل سمجھنا ناجائز ہے، اگر امام میں کو بات خلاف شرع ہو تو اس کو تنہائی میں نرمی سے سمجھادیا جائے تاکہ امام اپنی اصلاح کرلے اور امام کے ذمہ بھی ضروری ہے کہ حد شرع میں رہتے ہوئے مقتدیوں کی رعایت کرے اور جو بات اس میں خلاف شرع ہو اس سے تائب ہوجائے اور اپنی بات پر بلا وجہ ضد اور اصرار نہ کرے اور کسی کو وہ خود بھی ذلیل نہ سمجھے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۲۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)