انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب سورج یا چاند گرہن ہو حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ جب سورج یا چاند گرہن ہو تو دعاء کرے،تکبیر کہے،صدقہ کرے۔ (بخاری:۱۴۲،مسلم،ابوداؤد،:۱۶۸) حضرت نعمان بن بشیرؓ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا، جب سورج یا چاند گرہن ہو تو اللہ کو یاد کرو اورتکبیر پڑھو۔ (الدعاء:۲۲۴۶) فائدہ:گرہن کے موقع پر سورج گرہن میں جماعت کے ساتھ اورچاند گرہن میں بغیر جماعت کے نماز پڑھنا مستحب ہے،اس کے علاوہ دعاء،ذکر الہی اورتکبیر کے ساتھ صدقہ خیرات کرے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ فرماتے ہیں کہ جب تم پر یہ امور(یعنی چاند گرہن وغیرہ)ہوں تو ذکر الہی اوردعاء اوراستغفار کی جانب متوجہ ہو۔ (بخاری:۱/۱۴۵،اذکار نووی:۱۴۸) انتباہ:ذکر الہی،تکبیر،استغفاراورصدقہ ونماز کے علاوہ اس باب میں کوئی صحیح روایت سے دعاء منقول نہیں۔