انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شاہ بن شجاع کرمانیؒ (م:۳۰۰ھ) ۱۔تقویٰ کی علامت پرہیزگاری ہے اورپرہیزگاری کی علامت یہ ہے کہ کسی بات میں شک و شبہ ہو تو انسان ٹھہرجائے۔ ۲۔جس شخص نے محرمات سے اپنی نگاہ کو پست کررکھا،اپنے نفس کو شہوات سے روکے رکھا،اپنے باطن کو خوفِ خدا کے مراقبہ سے اورظاہر کو سنت سے معموررکھا اوراپنے آپ کو رزقِ حلال کا عادی بنارکھا ہو تو اس کی فراست غلط نہ ہوگی۔ (الرسالۃ القشیریۃ،ص:۵۴) ۳۔لوگوں کی ایذاء رسانی سے اپنے آپ کو روکنا اورلوگوں کی تکالیف برداشت کرنا حسن خلق کی علامت ہے۔ (الرسالۃ القشیریۃ:۳۳۴) (۱)جو شخص تمہاری صحبت اختیار کرے اور اپنی پسندیدہ چیزوں میں تو تمہاری موافقت کرے اور ناپسندیدہ امور میں تمہاری مخالفت کرے تو سمجھ لو کہ اس نے اپنی خواہش ِ نفسانی کے لئے تمہاری صحبت اختیار کی ہےاور تمہاری صحبت سے فقط راحتِ دنیا کا طالب ہے نہ کہ غیر کا ۔ (۲)اولیاء اللہ سے محبت بڑی عبادت ہے ، اس لئے کہ جس نے اولیاء اللہ سے محبت کی تو اس نے اللہ تعالیٰ سے محبت کی اور جس سے اولیاء اللہ نے محبت کی تو اس سے اللہ تعالیٰ نے محبت فرمائی۔ (۳)جب آدمی خود پسندی میں مبتلا ہوجاتا ہے تو وہ اپنے رب سے محجوب ہوجاتا ہے ۔