انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بندرگاہ میں قصر ہے یا نہیں؟ بندرگاہ اور انتظار گاہ یعنی بندرگاہ پر جگہ نہ ہونے کی صورت میں جہاں جہاز انتظار میں ٹہرائے جاتے ہیں ، فِنائے مصر میں داخل ہیں، فناء اور شہر کے درمیان زرعی زمین اور ۱۶ء۱۳۷ میٹر کا فاصلہ نہ ہو تو احکامِ سفر میں فناء بحکمِ مصر ہے، لہٰذا بوقتِ روانگی اور بوقت واپسی دونوں صورتوں میں دونوں مقامات میں نماز پوری پڑھی جائے گی، البتہ جو شحص اس بندرگاہ کے شہر میں مقیم نہ ہو اور یہاں پندرہ دن ٹہرنے کی نیت نہ ہو وہ قصر پڑھے گا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۹۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)