انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا فجر کے بعد سجدۂ تلاوت کرسکتے ہیں؟ اولاً تو نماز سے باہر آیتِ سجدہ کی تلاوت کے فوراً بعد سجدۂ تلاوت واجب نہیں، بعد میں بھی سجدہ کیا جاسکتا ہے، دوسرے طلوعِ آفتاب اور نصف النہار کے وقت تو فرائض و نوافل کی طرح کی نمازیں مکروہ ہیں، اس لئے سجدۂ تلاوت بھی مکروہ ہے، لیکن بعد نماز فجر تا طلوعِ آفتاب اور بعد نماز عصر تا آفتاب کے زرد ہونے تک صرف نفل نمازیں مکروہ ہیں، فرض و واجب نمازیں اور سجدۂ تلاوت (جو واجب ہے) کے ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں، پس فجر کے بعد آیتِ سجدہ کی تلاوت اور سجدہ کی ادائیگی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)