انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غلامان طائف کی آزادی کا اعلان اس محاصرہ کے دوران حضور ﷺ نے اعلان کروایا کہ جو شخص قلعہ سے اتر کر ہمارے پاس آجائے وہ آزاد ہے ؛چنانچہ اس اعلان کے بعد (۲۳) آدمی آکر مسلمانوں میں شامل ہوئے، ان میں حضرت ابو بکرہؓ بھی تھے جو چرخی کی مدد سے لٹک کر آئے تھے، چونکہ چرخی کو عربی میں بکرہ کہتے ہیں اسی لئے حضور اکرم ﷺ نے ان کی کنیت ابوبکرہ رکھ دی(الرحیق المختوم)ابن سعد کی روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ کے منادی نے ندا دی کہ جو غلام ہمارے پاس قلعہ سے اتر کر آئے گا وہ آزاد ہوگا، ان میں سے دس سے زائد آدمی نکلے جن میں ابو بکرہؓ بھی تھے، چونکہ وہ ایک جماعت (بکرہ)کے ساتھ اتر ے اس لئے انھیں ابو بکرہ (جماعت کے باپ)کہاگیا . (ابن سعد)