انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** طارق کی قرطبہ کی جانب پیش قدمی چنانچہ طارق نے قرطبہ کی جانب پیش قدمی کی قرطبہ کا حاکم اندلس کے ساہی حاندان کا ایک فرد تھا اس کے پاس وادی لکتہ کے مفرورین بھی آکر جمع ہوگئے تھے اس شہر کا قلعہ بہت زبردست تھا اور اس کا فتح کرنا آسان نہ تھا طارق نے آکر اول شہر والوں کے پاس پیغام بھیجا کہ تم صلح کے ساتھ ہمارا قبضہ شہر پر تسلیم کرلو جب جواب انکار میں ملا تو شہر کا محاصرہ کیاگیا اس محاصرہ میں زیادہ وقت صرف کردینے کو مناسب نہ سمجھ کر طارق نے مغیث الرومی کو قرطبہ کے محاصرہ پر چھوڑدیا اور خود طلیطلہ روان ہوا۔