انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غزوہ بواط(ربیع الاول۲ہجری) ماہ ربیع الاول میں ایک تجارتی کارواں کی مزاحمت کے لئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم (۲۰۰)مجاہدین کے ساتھ بواط تشریف لے گئے جو مدینہ سے تقریباً ۴۸ میل دور ہے، مدینہ میں حضرت سعدؓ بن معاذ کواور بہ روایت ابن ہشام سائبؓ بن مظعون کو نائب مقرر فرمایا، جھنڈا سفید رنگ کاتھا جسے حضرت سعدؓ بن ابی وقاص اٹھائے ہو ئے تھے ، قریش کے اس تجارتی کارواں میں ڈھائی ہزار اونٹ تھے جس کی حفاظت کے لئے دو سو جنگجو سوار تھے ، اس قافلہ کا سالار امیہ بن خلف تھا جس نے عام راستہ سے ہٹ کر تیزی سے اپنے قافلہ کو نکال لے جانے ہی میں اپنی عافیت سمجھی۔ انصار میں پہلے نومولود: ( ربیع الآخر ۲ھ) یہود نے مشہور کردیا کہ ہم نے حضور ﷺ کے اصحاب پر جادو کردیا ہے اس لئے ان میں اولاد نرینہ نہیں ہوتی ، ہجرت کے چودہ مہینے بعد ماہ ربیع الآخر میں حضرت بشیرؓ انصاری کے گھر نعمان ؓ پیدا ہوئے ، جب آپﷺ بواط پہنچے تو وہاں کسی کو نہ پایا، اس طرح جنگ کی نوبت نہیں آئی اور آپﷺ مدینہ واپس لوٹ آئے ۔