انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وفدخثعم جریر بن عبداللہ کے ذوالخلصہ کو منہدم کرنے اور قبیلہ خثعم کے کچھ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد وفد عثعث بن زحروانس بن مدرک قبیلہ خثعم کے چند آدمیوں کے ہمراہ حضور اکرم ﷺ کے پاس آیا ، ان لوگوں نے کہا کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر جو کچھ وہ اللہ کے پاس سے لائے ایمان لاتے ہیں ، آپ ہمیں ایک فرمان لکھ دیجئے ، کہ جو کچھ اس میں ہو ہم اس کی پیروی کریں ،آپ نے ان لوگو ں کو ایک فرمان لکھ دیا جس میں جریر عبداللہ اور حاضرین کی گواہی تھی . (ابن سعد)