انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ علی بن ابی طالب بجانب فدک(شعبان۶ہجری) طبقات میں ہے کہ رسول اﷲ ﷺ کو خبر ملی کہ بنی سعد بن بکر کے لوگوں کا ایک گروہ ہے جس کا یہ منصوبہ اور مقصد ہے کہ یہود خیبر کی مدد کریں، آپﷺ نے شعبان ۶ھ میں حضرت علیؓ بن ابی طالب کو ایک سو آدمیوں کے ساتھ روانہ کیا، یہ اس طرح وہاں پہنچے کہ رات کو چلتے اور دن کو چھپ رہتے تھے ، جب الہمج پر پہنچے جو خیبر اور فدک کے درمیان ایک چشمہ تھا تو وہاں ایک آدمی ملا، اس سے اس گروہ کا پتہ پوچھا تو اس نے کہا کہ میں اس شرط پر بتاوں گا کہ تم مجھے امان دے دو، اس کو امان دے دی گئی تو اس نے پتہ بتادیا، حضرت علیؓ وہاں پہنچے تو پانچ سو اونٹ اور دو ہزار بکریاں غنیمت میں ملیں، غالباً جنگ کی نوبت نہیں آئی ، وہ لوگ فرار ہوگئے، حضرت علیؓ نے حضور ﷺ کے لئے ایک دودھ دینے والی اونٹنی کو علحٰدہ کردیا جس کا نام الحفذہ تھا ، پھر خُمس علحٰدہ کرکے باقی مال غنیمت اپنے ساتھیوں میں تقسیم کردیا، (طبقات ابن سعد)