انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مریض حضرت عمربن خطاب ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم کسی بیمار کے پاس جاؤ تو اس سے دعاء کی درخواست کرو، اس کی دعاء فرشتوں کی دعاء کی طرح ہے۔ (اذکار:۱۱۹،ابن ماجہ:۱۰۴) طبرانی کی کتاب الدعاء میں ہے کہ جب تم مریض کی عیادت کرو تو اس سے دعاء کراؤ کہ اس کی دعاء قبول ہوتی ہے۔ (اذکار:۳۶،۱۳) حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا چار دعائیں رد نہیں کی جاتیں۔ (۱)حاجی کی دعاء تاوقتیکہ کہ واپس نہ آجائے (۲)غازی کی دعاء تاوقتیکہ آنہ جائے (۳)مریض کی دعاء تاوقتیکہ صحت یاب نہ ہوجائے (۴)اپنے بھائی کے لئے غائبانہ دعاء۔ (کنز العمال:۲/۵۹)