انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پیشاب کا قطرہ آنے کی حالت میں نماز کس طرح پڑھی جائے؟ جس شخص کو قطرہ کی شکایت ہے ، استنجاء پاک کرنے کے بعد بھی قطرہ آجاتا ہے تو وہ نماز کے لئے مستقل ایک لنگی تجویز کرلے کہ جب وقت آئے تو استنجاء پاک کرکے لنگی باندھ کر نماز پڑھ لیا کرے یا پھر پیشاب کے سوراخ میںروئی رکھ لیا کرے، یعنی پیشاب سے فارغ ہوکر استنجاء پاک کرکے روئی اندر رکھ لیا کرے، اس طرح کہ کچھ حصہ باہر رہے، جب تک باہروالا حصہ تر نہیں ہوگا وضوٹوٹنے کا حکم نہیں ہوگا اور کپڑا بھی ناپاک نہیں ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)