انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو علی احمد روذباریؒ (م:۳۲۲ھ) ۱۔دھوکا کھانے کی علامت یہ ہے کہ تو برا کام کرے اوراللہ تعالی تجھ پر مہربانی فرماتے جائیں اور تم یہ خیال کرتے ہوئے کہ تمہاری طرف سے تساہل کی وجہ سے غلطی ہوگئی ہے نہ توبہ کرتے ہو نہ اللہ کی طرف رجوع اورسمجھتے ہو کہ اللہ نے تمہیں فراخی دے رکھی ہے۔ (الرسالۃ القشیریۃ،ص:۱۴۰) ۲۔تین چیزوں سے مخلوق پر آفت آتی ہے: (۱)طبیعت کی بیماری سے (۲)عادت پر قائم رہنے سے (۳)فساد صحبت سے۔ طبیعت کی بیماری سے مراد حرام کا مال کھانا عادت پر قائم رہنے سے مراد ہے حرام کی طرف دیکھنا، حرام سننا اورغیبت کرنا، فساد صحبت سے مراد یہ ہے کہ جب کبھی نفس میں کوئی خواہش جوش مارے انسان اس کے پیچھے ہوجائے۔ ۳۔تمہارا نفس ہی تمہارا قید خانہ ہے، جب تم اس سے نکل آئے تو تم نے ابدی راحت حاصل کرلی۔ (الرسالۃ القشیریۃ،ص:۸۴۱) ۴۔تقویٰ یہ ہے کہ تو ان تمام چیزوں سے اجتناب کرے جو اللہ سے دور رکھیں۔ (الرسالۃ القشیر یہ، ص:۱۴۹)